Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمہوریہ چیک کے اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

Now Reading:

جمہوریہ چیک کے اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک
جمہوریہ چیک کےہسپتال میں فائرنگ ، 6افراد ہلاک

 جمہوریہ چیک کے شمال مشرقی شہراوسٹراوا میں ایک اسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 6   افراد ہلاک اور 2  شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے  مطابق ، ایک 42 سالہ بندوق بردار شخص نے منگل کے روز مشرقی چیک شہر آسٹراوا کے ایک اسپتال کے انتظار گاہ میں 6  افراد کو قتل کردیا اور فرار ہونے سے پہلے خود کو سر میں گولی ماردی۔

حکام نے واضح کیا کہ  جمہوریہ چیک میں یہ بدترین شوٹنگ کا واقعہ  تھا، اس سے قبل   بھی، سال  2015 میں یوشرکی بروڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک شخص نے 8 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور پھر خود کو  بھی گولی مار دی تھی۔

وزیر اعظم آندرج بابیس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک ” افسوس ناک واقعہ ” ہے۔ جس کی تحقیقات کا آغا ز کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شوٹر حملے کے بعد وہاں سے بھاگ نکلا،  پولیس کے ہیلی کاپٹر نے پیچھا کیا، تو شوٹر نے کار میں حی بیٹھے خود  کو گولی  مار دی۔

   بعد ازاں پولیس حکام نے جائے وقوعہ  پر پہنچ کار واضح کیا کہ شوٹر نے خود کے سر میں گولی  ماری ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ جان ہمسیک نے اسپتال کے باہر  میڈیا سے بات کرتے  ہوئے  بتایا ، اس حملے   کے قریب آدھے گھنٹے بعد اس شوٹر  کی موت ہوگئی  جب پولیس حکام اس  کے پیچھے گئے۔

پولیس حکام  نے اپنے بیان میں کہا کہ  مشتبہ شخص کی شناخت  مقامی تعمیراتی ٹیکنیشن کے طور پر ہوئی  جو آفس سے چھٹی  پر گیا تھا۔

اسپتال حکام نے میڈیا کو بتایا کہ  اس حملے میں کل  6  افراد ہلاک اور 2  شدید زخمی ہو گئے۔  بعد ازاں زخمیوں میں سے ایک شخس داران علاج  زخموں کی  تاب نہ  لاتے ہوئے   ہلاک ہو گیا۔  ہلاک ہونے والے افراد کو بہت قریب سے شوٹ کیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق ہلاک ہونے والےافراد  میں 2 نوجوان لڑکیاں اور 4  لڑکے ہلاک ہوئے۔ تاہم کسی بھی ااسپتال کے عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر