
چین میں آئس تھیم پارک عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں آئس تھیم پارک عوام کے لیے کھول دیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد ونڈر لینڈ کی سیر کے لیے پہنچ گئی۔
چین کے سرد ترین شہر ہربن میں آئس تھیم پارک 21ویں سالانہ ونٹر سیزن کے لیے کھول دیا گیا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد ونڈر لینڈ کی سیر کرنے پہنچ گئی ہے۔
2 لاکھ کیوبک میٹرز برف سے بنے اس ونڈر لینڈ میں برف کا قلعہ، برف سے بنی عمارتیں جہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہیں برف سے بنی سلائیڈز پر بچے بڑے خوب انجوائے کر رہے ہیں جبکہ برف سے بنے دیوہیکل مجسموں کو ایل ای ڈی لائٹس سے روشن کیا گیا ہے جس نے تھیم پارک کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
واضح رہےکہ آئس تھیم میں پارک 3 ماہ تک کُھلا رہے گا جس میں مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News