
بھارت میں درندگی کاایک اوراندوہناک واقعہ پیش آیا ہےجس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے فتح پور ضلع میں ہفتہ کی سہ پہر مبینہ طور پر اپنے ہی چاچو کے ہاتھوں زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو اس کے چاچو نے زندہ جلا دیا۔
اپنی بھتیجی کو زندہ جلانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد ازاں ہفتے کی رات کوکانپور کے قریب ایک گاوں سے گرفتار کر لیا گیا۔
زندہ جلائی جانے والی لڑکی کو کانپور میڈیکل کالج لالہ لاجپت رائے اسپتال میں داخل کیا گیا، ڈاکٹر ز کے مطابق لڑکی کا جسم 90 فیصد تک جل گیا ہے، جس کے باعث لڑکی حالت بہت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پو لیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی، جس کی عمر تقریبا 18 سال ہے، وہ گاؤں بیبی پور میں گھر میں اکیلی تھی، جب اس کے چاچا نے آکر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جب اس نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو چاچا نے لڑکی پر مٹی کا تیل ڈال دیا اور اسے آگ لگا دی۔
بھارت:زندہ جلائی گئی ریپ کاشکارلڑکی چل بسی
نوجوان لڑکی گھر سے باہر بھاگی اور اس کے پڑوسیوں نے آگ کو اپنی مدد آپ کے تحت بھجانے کی کوشش کی، بعد ازاں پولیس حکام کو واقعہ سے آگاہ کردیا۔
دوسری جانب بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی ہے،جس کےبعد نیشنل کرائم ریکارڈزبیورونےانکشاف کیاتھاکہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News