پریانکا گاندھی نے مودی حکومت کو بزدل قرار دے دیا
 
                                                                              بھارت میں مسلم مخالف بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بد ترین تشدد کے تناظر میں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکوت کو بزدل قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،مودی کو نوجوانوں کی آواز سننی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت اپنی ’کھوکھلی آمریت‘کے ذریعہ طلباءکی آواز اور جرات کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت لوگوں کی آواز سے خوفزدہ ہے۔
پریانکا گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کھوکھلی آمریت کے ساتھ نوجوانوں ، ان کی ہمت اور عزم کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،طلباء کو ملک کی جامعات میں گھس کر پیٹا جارہا ہے۔
کانگریسی خاتون رہنما نے کہا کہ مودی جی سن لیں کہ یہ ہندوستانی نوجوان ہیں،انہیں دبایا نہیں جاسکتا اور آپ کو جلد سے جلد ان کی آواز سننی ہوگی۔
واضح رہے کہ آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمان مخالف ہندو نواز متنازع بل سے متعلق نئے قانون کےخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی پولیس کی جانب سے علی گڑھ یونیورسٹی میں طلباءپر تشدد کے بعد نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبا ءپربھی تشدد کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کےمطابق دہلی میں پولیس گرلزہاسٹل اورجامعہ ملیہ کی مسجد میں بھی گھس گئی،اور پناہ گزین طالبات پرتشدد اوربد سلوکی کی۔اس کے علاوہ بھارتی پولیس کی جانب سےجامعہ ملیہ کےطلبہ و طالبات کے خلاف رات بھرکریک ڈاؤن کیا گیا۔
بھارتی پولیس نے طلباء پر بدترین تشدد کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو زخمی کیا اور کئی طلباءکو گرفتار کر کے لے گئی، جس کے بعد دہلی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے، بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستے مظاہرین پر بدترین تشدد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 