
روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جنوبی روس میں ایک تربیتی پرواز کے دوران ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایم آئی 28 منگل کی رات کو کرسنوڈار علاقے میں کورینوفسک ایر فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹس نے موسم کی خراب صورتحال کے باوجود اپنی طے شدہ تربیتی پرواز کا آغاز کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کسی قسم کے گولہ بارود، اور راکٹ نصب نہیں کیے گئے تھے۔
حادثے کی صورتحال اور اسباب کی تحقیقات کے لئے روسی خلائی فورس کا ایک کمیشن حادثے کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔
ایم آئی 28 ایک سوویت اور روسی لڑاکا ہیلی کاپٹر ہے جو دشمن کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی اہداف کو تلاش اور تباہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر کو موسم کی تمام صورتحال میں دن رات کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس دسمبر میں امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر UH-60 کےحادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News