Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں شادی کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی

Now Reading:

سعودی عرب میں شادی کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی
سعودی عرب

سعودی عرب میں شادی کے لیے عمر کی حد مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے شادی کے لیے عمر 18 سال مقرر کردی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں شادی کے لیے ایسا کوئی قانون نہیں تھا لیکن کچھ ایسے کم عمری میں شادی کے واقعات سامنے آرہے تھے جس کے باعث سعودی حکومت نے شادی کے لیے عمر مقرر کر دی ہے۔

سعودی عرب میں شادی کے کئی واقعات میں لڑکیوں کی شادی 15 سال سے کم عمری میں بھی کرائی جاتی تھیں۔

اسی طرح لڑکوں کے لیے بھی شادی کی عمر کی کوئی خاص حد مقرر نہیں تھی، تاہم اب پہلی بار شادی کے لیے عمر کی حد کا تعین کردیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب چائلڈ میرج پروٹیکشن نامی بل کو سعودی شوریٰ کونسل نے پاس کیا اور اس بل پر گزشتہ کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے تمام عدالتوں کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے اور شادی کے لیے 18 سال کی عمر کی شرط لڑکوں سمیت لڑکیوں کے لیے بھی ہے۔

نئے قانون میں عدالتوں اور حکام کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ کس طرح بھی شادی کرنے والے لڑکے یا لڑکی کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو۔

واضح رہے کہ  لڑکیوں کو یہ حق بھی دیا گیا ہے کہ وہ شادی ختم کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر