
سعودی عرب: متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں مقیم تارکین وطن کو سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں مقیم تارکین وطن کے لیے 3 روزہ مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تارکین وطن چھٹیوں سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب سیاحت کے لیے آسکتے ہیں۔
سعودی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ 3 روزہ مفت ویزے جاری کریں۔ اس سلسلے میں سیاحت کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو تمام سہولیات مہیا کریں۔
سعودی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ریاض سیزن کے پروگراموں کے اختتامی مرحلے کو کامیاب بنانے اور مدل بیسٹ ڈیجیٹل میوزک میلے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھی کیا گیا۔ ان پروگرامز میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودی عرب پہنچنے کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرنے اور مزید معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے اپنے دروازے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News