بھارتی ریاست اتر پردیش کا مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ
بھارتی ریاست اترپردیش نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریوں سے متعلق متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں سے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بعد بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں نے مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیاہے۔
اس اعلان کے بعد سے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں سے زیادہ افراد کی موت گولیاں لگنے کے باعث ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے نابالغ افراد سمیت سینکڑوں افراد کو تحویل میں بھی لیا ہے اور ہزاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایک اعلی ٰپولیس افسر کے مطابق صرف کانپور شہر میں 21،500 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئےہیں۔
بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امریکی رکن کانگریس
دوسری جانب پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ سے انکار کیا ہے لیکن مختلف میڈیا چینلز نے پولیس افسران کے فائرنگ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔
ابھی تک پولیس نے مظاہرین میں سے صرف ایک کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے ، جو پیٹ میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 20 دسمبر کو کہا تھا کہ شہریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بدلہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی کی پارلیمنٹ کی جانب سے سی اے اے کے نام سے مشہور شہریت کے قانون کی منظوری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
بھارت سمیت دنیا بھر میں اس متنازعہ قانون کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
