
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی۔
On this International Day of Remembrance, we honor all victims of chemical warfare. Yet, the use of chemical weapons continues with impunity. We must hold those who use them accountable. The US supports full implementation of the Chemical Weapons Convention. #OPCW pic.twitter.com/jqmKZb2mac
— Morgan Ortagus (@statedeptspox) December 2, 2019
یہ بات بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جاری ایک بیان میں کہی گئی۔
بیان کے مطابق “کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور زخمی حالتوں کا سبب بن رہا ہے”۔
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے ،اورکیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درامد پر زور دیتا ہے۔
بیان کے مطابق امریکا کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (OPCW) کو سپورٹ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News