سعودی عرب میں اسلامی اقدار کا مذاق اڑانے والا جوڑا مشکل میں آگیا

سعودی عرب میں اخلاقیات اور اسلامی اقدار کا مذاق اڑانے کی سعودی جوڑے کی ویڈیووائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو مہں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبایا کا مزاق اُڑایا جا رہا ہے اور اس بنیاد پر شہزادہ فیصل بن خالد نے سعودی شہری ہونے والے شخص کے ساتھ خاتون کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B6GWqsyB3J8/?utm_source=ig_web_copy_link
مقامی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز آن لائن وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ریاض میں بنایا گیا تھا اور اس میں نظر آنے والی خاتون اردن کی ایک فیشن ماڈل ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص روایتی سعودی لباس پہنا ہوا ہے اور ساتھ ایک عورت بھی کمرے میں موجود ہے جسے ہاتھ میں بوسہ لینے سے پہلے ہی بتا دیتا ہے کہ عبایا کا وقت ختم ہوچکا ہے اور یہ تفریح کا وقت ہے۔
تاہم دونوں پرعوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے اور ان کا مذاق اڑانے کا الزام ہے۔ عبایا کا مزاق اُڑانا یعنی اخلاقیات اور اسلامی اقدار کا مزاق اُڑانا ہے،جو اکثر سعودی عرب میں خواتین پہنا کرتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے مذہبی اقدار اور عوامی اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی ہر چیز پر کڑی نگاہ رکھی گئی ہے ، اور متعلقہ ضابطوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق قانونی سزا دے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال ، سعودی عرب نے خواتین کو گاڑی چلانے کی پابندی بھی ختم کی اورڈرائیونگ کی اجازت دی تھی۔
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ میں آثار قدیمہ کی تحقیق و مطالعات کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الزہرانی نے سعودی عرب میں قدیم نوادرات کے شاہکار” کے نمائش کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا تھا کہ اس سال مملکت میں 44 بین الاقوامی آثار قدیمہ کے مشن انجام دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News