Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی

Now Reading:

ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی
شادی کی تقریب

انڈیا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ڈانسر لڑکی کو گولی ماردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شادی کی تقیرب میں ڈانسر لڑکی سٹیج پر ڈانس کر رہی تھی، اُسے اُس وقت گولی ماری گئی جب وہ ڈانس کرتے کرتے رک گئی تھی۔

 یہ واقعہ یکم دسمبر کو ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی بنی تھی تھی اوراب وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 تاہم اس واقعے کی خبر میڈیا میں اس وقت آئی جب اس کی ویڈیو شیئر کی جانے لگی۔

اس واقعے کی ویڈیو میں خاتون کو سٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون رکتی ہیں تو گولی کی آواز سنائی دیتی ہے، پھر خاتون اپنے چہرے پر ہاتھ رکھتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں۔

Advertisement

انڈیا میں ہونے والے واقع میں کس نے گولی ماری اس کی شناخت انڈیا پولیس نے کرلی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2016 میں ریاست پنجاب میں ایک شادی میں ایک حاملہ خاتون کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ڈانس کر رہی تھیں اور وہ پیٹ میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔

اس کے علاوہ 2016 اور 2018 میں بھی ایسے بہت سے واقعات ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انڈیا میں شادیوں کے موقع پر تشدد کے واقعات پہلے بھی رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں مہمانوں کی جانب سے اسلحے سے ہوائی فائرنگ کرنے کا رحجان بھی ہے اور ایسے میں کسی سے مخالفت ہو تو تشدد کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر