Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 23 فوجی ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 23 فوجی ہلاک
افغانستان

افغانستان   کے صوبے غزنی میں طالبان کے  اندرونی حملے میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کے اندرونی حملے میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری کا کہنا ہے کہ سات مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے قرباغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر اپنے ساتھیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب  وہ سو رہے تھے،جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساتوں اہلکار فائرنگ کرکے اسلحے سمیت فرار ہوگئے۔ اہلکاروں کا تعلق واضح طور پر طالبا ن سے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امن کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں 9 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ غزنی فوجی بیس پر حملے میں 32 فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی صوبے غزنی میں گذشتہ روز سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 4 بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ غزنی کے ضلع قارا باغ میں فوجی بیس میں یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل رواں برس جولائی میں بھی  ضلع قارا باغ کے فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں افغان آرمی فورسز کے کمانڈر کرنل عبد المبین محبتی ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی خطرات، فلوٹیلا نے سفر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی
بوئنگ نے مقبول مگر متنازع 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر