Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرین کا حملہ

Now Reading:

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرین کا حملہ
بغداد

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرین نے  دھاوا بول دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں کیے گئے فضائی حملے میں 2 درجن سے زائد جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا۔

فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے بعد مشتعل ہجوم نے بغداد کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے کی جانب مارچ کیا اور امریکی سفارتخانے پر دھاوال بول دیا۔

مظاہرین نے سفارتخانے کی بیرونی دیوار عبور کی اور امریکا مخالف نعرے لگاتے ہوئے سفارتخانے پر حملہ کردیا۔

مشتعل مظاہرین نے سفارتخانے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پانی کی بوتلیں پھینکیں اور سیکیورٹی کیمرے توڑ دیے۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد میں امریکی سفیر اور سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے عراقی اسپیشل فورسز کے دستے کو مرکزی دروازے اور گرد و نواح میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر کرنے کے لیے قائدین سے بات چیت کی جارہی ہے۔

یمن میں میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک

واضح رہے کہ مظاہرین اتوار کو عراق اور شام کی سرحد کے قریب عراقی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے اڈوں پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

امریکی افواج نے یہ حملہ ایک عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے ردِعمل میں کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی کی جانب سے ان حملوں کی مذمت کی گئی  تھی جس میں 25 جنگجو ہلاک اور 55 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

یہ کئی سالوں میں پہلا موقع ہے کہ مظاہرین امریکی سفارتخانے تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جہاں یہ سفارتکانہ کئی سیکیورٹی چوکیوں کے حصار کے بعد انتہائی محفوظ علاقے میں واقع ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے  ایرانی حکومت  کومورد الزام ٹھہرایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر