بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے

بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے ’متنازع شہریت بل‘ کو قانون بنایا گیا تھا جس کے خالاف بالی ووڈ اسٹار نے بھی آواز بلند کر لی ہے۔
اس بل کے تحت بھارت میں احتجاج شروع ہو گیا تھا جس کی لپیٹ میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بھرت میں کیے جانے والے مظاہروں میں بہت سے اداروں کو نقصان پہنچا اور ان ہی مظاہروں میں جامیہ ملیہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
اس قانون کے تحت 31 دسمبر 2014 سے قبل 3 پڑوسی ممالک سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جینز، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائےگی۔
یاد رہے بھارتی حکومت نے گزشتہ ہفتے 12 نومبر کو ’متنازع شہریت بل‘ کو قانون بنایا تھا۔
متنازع شہریت قانون کے خلاف اگرچہ بھارت کے سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ شخصیات بھی بولتی نظر آرہی ہیں۔
متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والی شوبز شخصیات میں دیا مرزا، پرینتی چوپڑا اور سوناکشی سنہا سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
ادکارہ دیا مرزا نے ’متنازع شہریت قانون‘ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’ان کی والدہ ہندو تھیں، ان کے جسمانی والد مسیحی تھے جب کہ ان کی پرورش کرنے والے والد مسلمان تھے اور ان کے تمام دستاویزات میں مذہب کا خانہ اب بھی خالی ہے، کیا کوئی مذہب طے کرے گا کہ میں بھارتی ہوں یا نہیں؟
My mother is a Hindu, my biological father was a Christian, my adopted father – a Muslim. In all official documents, my religion status stays blank. Does religion determine I am an Indian? It never did and I hope it never does. #OneIndia #India
— Dia Mirza (@deespeak) December 18, 2019
اداکارہ سوناکشی سنہا نے آئین ہند کا متن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کیا تھے، ہم کیا ہیں اور ہم کیا ہوتے جا رہے ہیں۔
This is what we were, what we are and what we MUST remain! #neverforget pic.twitter.com/itmacCC9qV
— Sonakshi Sinha (@sonakshisinha) December 17, 2019
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے متنازع شہریت قانون کو ’بھارت کی جمہوریت کی موت‘ قرار دیا اور ٹوئٹ کیا کہ بھارت میں معصوم لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے پر مارا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے مگر دوسروں کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
If this is what’s gonna happen everytime a citizen expresses their view, forget #CAB, we should pass a bill and not call our country a democracy anymore! Beating up innocent human beings for speaking their mind? BARBARIC.
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) December 17, 2019
واضح رہے اس کے عالاوہ دیگر لوگ جن کا تعلق شوبزانڈسٹری سے ہے ’متنازع بھارتی شہریت قانون‘ کے خلاف بولتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News