Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی: گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ڈرائیور زخمی

Now Reading:

دبئی: گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ڈرائیور زخمی
آگ

متحدہ عرب امارات میں گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں  ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ رنگ روڈ پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب گاڑی پر قابو نہ پاسکا اور گاڑی بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی، فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا جبکہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا  تھا  کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ  ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ گاڑی کے انجن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پولیس کا  یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تمام ڈرائیور ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ گاڑی سے ایندھن کا رساؤ اس طرح کے حادثات کی وجہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ کے الیسوک علاقے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں جبکہ رواں سال جون میں  بھی دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر