ورجینیا میں میں دھند کے باعث 63 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 35 افراد زخمی
 
                                                                              ورجینیا میں میں دھند کے باعث ایک بڑا حادثہ پیش آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ٹکرانے کی وجہ سے 35 افراد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے یہ حادثہ ورجینیا کے شہر ولیمز برگ کے قریب انٹرسٹیٹ ہائی وے پر واقع ہوا ہے جس کی وجہ سے بہت سی زندگیوں کا نقصان ہوا۔
مقامی وقت کے مطابق صبح8 بجے کے وقت یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں35افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ ورجینیا میں دھند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے یہ سڑک بند کردی گئی تھی کیونکہ گاڑیوں اور گاڑیوں میں موجود لوگوں کو نکالنا تھا۔
واضح رہے کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹریفک حکام نے سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 