مدینہ منورہ میں سو برس کے دوران آنے والی تبدیلیوں کی کہانی جدید و قدیم تصاویر کی زبانی سمجھی جاسکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1913 کے مدینہ منورہ کی پرانی تصویر جاری کی ہے۔ جس میں پورے شہر کا رقبہ چھوٹا سا نظر آرہا ہے۔ مسجد نبوی شریف کا رقبہ بھی بہت کم ہے۔
اس دور میں مسجد نبوی اور مدینہ منورہ شہر کے درمیان نخلستانوں کے مناظر عام تھے۔ یہ بھی اس تصویر میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

دریں اثنا ’دارالمدینہ المنورہ‘عجائب گھر میں بھی مدینہ منورہ کی تاریخ اور ثقافت دیکھنے کو ملتی ہے۔
عجائب گھر اب تک مدینہ منورہ کے تاریخی اور قابل دید مقامات سے متعلق 44سے زائد کتب شائع کر چکا ہے۔ مدینہ منورہ کی تہذیب و تمدن پر خصوصی ریسرچ بھی کرارہا ہے ۔

عجائب گھر میں 2ہزار سے زائد نوادرات موجود ہیں۔
تاریخی مقامات اور واقعات کو اجاگر کرنیوالے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔ اسلام کے ابتدائی عہد سے جدید دور تک اسلامی سکے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
