اس ماہ چینی صدر کے ساتھ متفقہ تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ متفقہ تجارتی معاہدے پر دستخط اسی ماہ ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے اور چینی صدر شی جن پنگ کے اس ماہ متفقہ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے ایک دستخطی تقریب منعقد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستخط کی تقریب امریکہ میں منعقد کی جائے گی کیونکہ ہم جلد ہی یہ کرنا چاہتے ہیں۔معاہدہ طے پا چکا ہے ، اب اس کا ترجمہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹائزر نے 13 دسمبر کو کہا تھا کہ دونوں ممالک کے نمائندے جنوری کے پہلے ہفتے میں فیز 1 تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
گذشتہ ہفتے بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک گہرے رابطے میں ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجارتی محاذ پر ایک اور بڑا جھٹکا
گینگ شوانگ معمول کی بریفنگ میں کہا تھا کہ دونوں فریقوں کی معاشی اور تجارتی ٹیمیں معاہدے پر دستخط کرنے اور اس کے بعد کے کام کے بارے میں تفصیلی انتظامات کے حوالے سے قریبی رابطے میں ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کوئی معلومات دینے سے گریز کیا تھا۔
دوسری جانب بیجنگ نے ابھی تک اس معاہدے کے مخصوص اجزا ءکی تصدیق نہیں کی ہے جو امریکی عہدیداروں کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ سرکاری دستخط کے بعد اس معاہدے کی تفصیلات عام کردی جائیں گی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ اور چین کے درمیان طویل عرصے تک جاری رہنے والی تجارتی جنگ کو عبوری طورپر حل کرنے میں مدد دے گاجس کی وجہ سے دونوں ملکوں کو کئی ارب ڈالر زکا نقصان ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News