Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی آرمی چیف کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بننے کی راہ ہموار

Now Reading:

بھارتی آرمی چیف کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بننے کی راہ ہموار
بھارتی آرمی چیف

نہ کوئی تنازعہ اٹھا نہ بھارتی کورٹ نے معاملہ الجھایا، بھارت میں مسلح افواج کی کمان میں انقلابی تبدیلی آ گئی، بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس سٹاف بننے کی راہ ہموار ہو گئی

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 موجودہ حالات کے تناظر میں آرمی چیف بپن روت کو چیف آف ڈیفنس بنانے کیلئے سروس رول تبدیل کردئیے گئے، بھارتی حکومت نے آرمی چیف جنرل بپن راوت کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی۔

چیف آف ڈیفنس تقرری کیلئے بھارتی فوج کے کسی بھی جنرل رینک کے آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکے گی جبکہ ترمیم کے بعد مدت ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد بھی 65 برس کر دی گئی ہے اور بھارت میں زبان زد عام، ترمیم جنرل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس سٹاف عہدہ نوازنے کیلئے کی گئی ہے۔

بی جے پی مسلمانوں کے اندیشوں کو دور کرنے کوشش کرے گی، بھارتی آرمی چیف

Advertisement

دوسری جانب پاکستان میں صورتحال برعکس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ طول پکڑ چکا اور پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا ڈرامہ کیوں بنا دیا گیا، اہم سوال پیدا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 15 اگست کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب میں خطاب میں اعلان کیا تھا کہ تینوں بھارتی افواج کے لیے ایک نیا عہدہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بنایا جائے گا۔

بھارت میں آرمی چیف کا عہدہ 3 سال کی مدت کا ہوتا ہے۔ بھارت میں آج تک کسی بھی سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔ بھارت میں بہت سے آرمی چیف گزرے ہیں جنہوں نے 3 سال بطور آرمی چیف پورے ہی نہیں کیے، بیشتر آرمی چیف 62 سال عمر ہونے کی وجہ سے 3 سال پورے ہونے سے پہلے ہی ریٹائر ہوتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر