Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سفارتخانے پرحملہ کاایران سے کوئی تعلق نہیں،ایرانی سپریم لیڈر  

Now Reading:

امریکی سفارتخانے پرحملہ کاایران سے کوئی تعلق نہیں،ایرانی سپریم لیڈر  
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے  کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غلطی پر ہیں کیونکہ امریکی سفارتخانے پر حملہ کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غلطی پر ہیں کیونکہ امریکی سفارتخانے پر حملہ کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ا یرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یرانی قوم اور حکومت، امریکہ کے اس سفاکانہ اقدام کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یہ کہا کہ حالیہ دنوں میں عراقی رضاکار فورسز حشدالشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملے کے جوابی ردعمل میں عراقی عوام نے عراق میں واقع امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا جبکہ امریکی صدر کی  ٹوئیٹ کا  جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  امریکی صدر غلطی پر ہیں کیونکہ حملے  کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دوسرا یہ ہے کہ آپ بہت غیر منطقی ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی  کہا کہ واشنگٹن حقیقت میں مقبول قوتوں سے انتقام لے رہا ہےجبکہ داعش کو امریکا نے نشکیل دیا اور اس کی پرورش کی۔

عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، ٹرمپ کی ایران کی کو دھمکی

Advertisement

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے مزید کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ملک کے خلاف مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرے تو وہ واضح طور پر ایسا کرے گا لیکن سب جانتے ہیں کہ ہم ملک اور قوم کے مفادات پر پابند ہیں اور ان مفادات کے خلاف کسی بھی دہمکی کا جلد جواب دیں گے۔

دوسری جانب نئے سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس حملے میں ہونے والے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ انتباہ نہیں دھمکی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ ہے ، حملے کے فوری بعد مہلک ترین جدید ہتھیاروں سے لیس ہمارے فوجی اہلکارفوری  طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ہماری درخواست پر فوری ردعمل دینے پر عراقی صد اور وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عراق کے شہر بغداد میں ہزاروں مظاہرین اور ملیشیا کے جنگجوؤں نے امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر پرتشدد احتجاج کیا تھا اور مظاہرین سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

جس پر امریکی صدر نے عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان حملوں میں ایران ملوث ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر