میزائل حملے امریکا کے منہ پر طمانچہ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

In this photo released by an official website of the office of the Iranian supreme leader, Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei speaks at a meeting in Tehran, Iran, Wednesday, Oct. 18, 2017. Khamenei on Wednesday urged Europe to do more to back the 2015 nuclear deal after President Donald Trump refused to re-certify the pact and European companies have rushed into the Iranian markets since the landmark accord. (Office of the Iranian Supreme Leader via AP)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کرکے امریکا کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں قوم سے اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کو ایران کا بہادر سپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی صرف فوجی نہیں، سیاسی میدان میں بھی جرات کا مظاہرہ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو خطرات کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمیشہ دوسروں کی جان کی پروا کی، سلیمانی کی شہادت نے ایرانی قوم کو دنیا کے غنڈوں کے خلاف متحد کر دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے عراق اور شام پر قبضہ کرنے کے امریکی منصوبوں کو ناکام بنایا۔ امریکہ خطے میں تباہی لایا اور وہ یہی تباہی ایران میں بھی لانے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر ایک غلطی ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا جائے کہ اگر ایران ایک قدم پیچھے ہٹ جائے تو امریکہ دشمنی بند کردے گا۔
ایران کا جوابی وار،بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملے
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صرف عسکری ردعمل کافی نہیں ،خطے میں امریکہ کی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی پیر کاٹ دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے امریکا کو باہر نکال پھینکیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے امریکی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ’سب اچھا ہے‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس پر اپنا بیان جری کریں گے۔
خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ کر کے ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا۔
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخی شہر قم کی جمکران مسجد میں انتقام کی علامت والا سرخ پرچم بھی لہرا دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News