Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابو ظہبی روڈ حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

Now Reading:

ابو ظہبی روڈ حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی
ابو ظہبی روڈ حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

 ابو ظہبی میں بس اور لاری کے مابین ایک ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ دارالحکومت کے نواح میں دبئی کی طرف جانے والے الرقہ بیچ روڈ پر پیش آیا اور ڈرائیونگ  کی  لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آیا ۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے  جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دائیں ہاتھ کی لین میں دو بھاری ٹرک آہستہ ہو رہے ہیں کیونکہ ایک کار ان کے سامنے رکی ہی تھی  کہ ایک بس دوسری لاری کے عقب میں ٹکرا گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین، ایک نیپال اور ایک سری لنکا کی رہائش پذیر تھیں ، جب کہ حادثے میں ہلاک ہونے والا واحد شخص پاکستانی بس ڈرائیور تھا۔

ہلاک ہونے والے تین دیگر افراد کی شناخت ابھی باقی ہے۔ دریں اثنا ، نیپال کے سفارتخانے نے تصدیق کی کہ 19 زخمیوں میں سے 16 نیپالی شہری ہیں۔

دبئی، پک اپ اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد ہلاک

نظامت کے بیرونی علاقوں کے محکمہ ٹریفک میں ٹریفک ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد عبد الرحیم الحسنی نے بتایا فوری طور پر ایمبولینسیں ، گشت اور امدادی ٹیمیں موبائل اسپتال سمیت جائے وقوع پر بھیج دی گئیں تھی ، جہاں زخمی افراد کے لئے علاج معالجہ کیا گیا ، اور دیگر کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Advertisement

لیفٹیننٹ کرنل الحسانی نے بتایا کہ جب تک منظر کو صاف نہیں کیا جاسکتا تب تک شیخ زید پل سے الکتہ پل کی طرف ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔

واضح رہے  اس سے قبل  دبئی  میں شیخ محمد بن زید روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4  زخمی ہوگئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر