Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی افواج کا کویت سے انخلاء کا اعلان

Now Reading:

امریکی افواج کا کویت سے انخلاء کا اعلان
امریکی افواج

مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات کے تناظر میں امریکی افواج نے تین دن میں کویت   سے نکلنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں کویت میں امریکی فوجی کیمپ کے کمانڈر ان چیف کا خط موصول ہوا ہے جس میں  تین دن میں تمام امریکی فوجی دستوں کے  کویت سے فوری انخلا کا اعلان کیا گیا ہے۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی  کے مطابق وزیر دفاع  کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے کیمپ عارفجان کی طرف سے اس طرح کا خط موصول ہونا غیر متوقع  ہےاور ہم مزید تفصیلات اور معلومات کے لئے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے خطے میں حالات کشیدہ ہیں۔

ایران نے گذشتہ رات جوابی کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائلزسے عراق میں واقع امریکہ کے سب سے بڑے  فوجی اڈے عین الاسد کو نشانہ بنایا ہے جس میں بھاری جانی اور مالی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ایران کا جوابی وار،بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملے

حملے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی  فوجی اڈوں پر میزائل حملے کرکے امریکا کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے عراق اور شام  پر قبضہ کرنے کے امریکی منصوبوں کو ناکام بنایا۔ امریکہ خطے میں تباہی لایا اور وہ یہی تباہی ایران میں بھی لانے کا خواہشمند ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صرف عسکری ردعمل کافی نہیں ،خطے میں امریکہ کی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی پیر کاٹ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق  اور  شام  سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے امریکا کو باہر نکال پھینکیں گے۔

Advertisement

تاہم امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ’سب اچھا ہے‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس پر اپنا بیان جری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر