واشنگٹن سے بوسٹن تک برف ہی برف

واشنگٹن سے بوسٹن تک کا علاقہ برف سے ڈھک گیا۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن سے بوسٹن تک کے امریکا کے وسیع مشرقی علاقوں میں شدید برف باری جاری ہے۔
امریکا کے وسیع مشرقی علاقے پر ہفتے کی رات شدید برف باری ہوئی، جس میں نیو یارک سٹی کا جنوبی علاقہ بھی شامل ہے۔
نیو یارک سٹی میں شدید طوفانی برسات ہوئی اور سلیٹ بھی گرتی رہی۔
واضح رہے کہ برف باری کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
چین میں ہر سو پھیلی برف کے حسین نظارے
اس سے قبل چین میں بھی سردی کی شدت بہت بڑھ گئی تھی۔
چین میں اس وقت شدت کی سردی ہے ، سردی کی یہ نوعیت ہے کہ سردی نے دریا کا پانی بھی جما دیا ہے۔
چین میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا تو کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہی ایک طرف سردی کی وجہ سے چین کی خوبصورتی میں بھی اضافی ہو گیا ہے۔
سردی کی شدے کے سبب حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
یاد رہے گیا سردی کی شدت کی وجہ سے چین کے علاقے انر منگولیا کے دریا کو پانی سے برف بنتا دیکھا گیا تھا اور ساتھ ہی دریا کے اِردگِرد درختوں پر برف کے حسین منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔
پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں لیکن سردی کے باعث نظارے بھی دلکش اور خوبصورت ہو جاتے ہے جس سے دیکھنے والے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے احطیاطی تدابیر بھی جاری کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی موسم کی خرابی کی وجہ سے گھر میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News