Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا

Now Reading:

بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا
نماز جنازہ

بغداد میں القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی نمازِ جنازہ میں عراق کے وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور  شرکاء نے امریکا مخالف نعرے لگائے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی، جہاں کل مشہد میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہونگے، قاسم سلیمانی کی تدفین آبائی شہر کرمان میں ہوگی۔

بغدادپرامریکی فضائی حملہ،ایرانی قدس فورس کےکمانڈرجاں بحق

Advertisement

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بغداد کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر 2گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی حکام نے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پر داغے گئے 3راکٹ کارگو ہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2کاروں کوآگ بھی لگی۔ ایرانی ٹی وی نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران نے قاسم سلیمانی واقعہ پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ ایران نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے، اب نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔ ایران میں سوئٹزرلینڈ کا سفارتخانہ امریکی مفادات کا بھی انچارج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر