Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کریں گے : ٹرمپ

Now Reading:

ہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کریں گے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے کہا کہ “عراق میں جنگ سے متعلق قرارداد پر جمعرات کے روز ایوان نمائندگان میں رائے شماری ہو گی، ہم اپنے فوجیوں کی تعداد 5 ہزار تک کم کر چکے  ہیں اور اس تعداد کو مزید کم کریں گے۔

امریکی  صد رنے واضح کیا کہ میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس سب سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے دل سے ووٹ دیں”۔

واشنگٹن نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا جس میں عراقی پارلیمنٹ کی موافقت کے بعد عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے کہا گیا تھا۔

عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے

 یہ مطالبہ 3 جنوری کو بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی حملے کے بعد سامنے آیا تھا۔ حملے میں ایرانی القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس مارا گیا تھا۔

ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے اخراجات کے مقابل بغداد پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

Advertisement

دوسری جانب شام کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمس جیفری کا کہنا ہے کہ “ہم عراقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر وسیع پیمانے پر بات چیت کے خواہاں ہیں تا کہ بغداد کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کی مکمل حکمت عملی کو زیر بحث لایا جائے”۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر