Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار

Now Reading:

ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار
ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار

ایران کا تہران میں تباہ ہونے والے یوکرین کے طیارے کا بلیک باکس طیارہ بنانے والی بوئنگ کمپنی یا امریکہ کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایرانی محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ علی عابد زادہ نے کہا ہے کہ ’ابھی تک یہ طے نہیں ہوسکا کہ ایران بلیک باکس کی معلومات کے تجزیے کے لیے اسے کس ملک کے حوالے کرے گا‘۔
اس سے قبل ایرانی حکام نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کے متاثرہ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں اور انہیں ایرانی تفتیشی ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل تہران کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اڑنے والا یوکرین کا بوئنگ 800 -737 مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا  تھا ،  جس میں جہاز میں مسافروں اور عملے سمیت 176 افراد سوار تھے۔

طیارہ اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار عملے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ پایا۔ جہاز میں 82 ایرانی، 63 کنیڈین، جہاز کے عملے سمیت 11 یوکرینی، سویڈن کے دس، افغانستان کے چار، جبکہ برطانیہ اور جرمنی کے تین تین شہری سوار تھے۔

Advertisement

یوکرین کے وزیراعظم نے 9 جنوری سے ایران کے لیے پروازوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔ تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کے بعد یوکرین کے سفارتخانے نے نیا بیان جاری کردیا۔

ایران میں یوکرینی سفارتخانے نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ ’ابتدائی اطلاعات کے مطابق انجن میں خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ میزائل حملے یا دہشتگردانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں‘۔

 دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی سفارتخانے کے نئے بیان میں انجن میں خرابی کا جملہ ہٹا دیا گیا جبکہ یوکرین کے سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی بیان سرکاری نہیں تھا۔

واضح رہے کہ  ہوائی بازی سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران تحقیقات کی سربراہی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

لیکن اس میں طیارہ بنانے والی کمپنی بھی شامل ہوتی ہے اور ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ممالک کے ماہرین بلیک باکس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ یوکرین کا طیارہ ایک ایسے وقت میں تہران کی حدود میں گر کر تباہ ہوا جب امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری تھی اور اس سے کچھ ہی لمحے پہلے ایران نے عراق میں موجود دو امریکی اڈوں کو میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر