Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 35 افراد جاں بحق

Now Reading:

جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 35 افراد جاں بحق
جنرل قاسم سلیمانی

ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ان کے آبائی شہر کرمان میں تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر کرمان میں ہزاروں افراد  موجود تھے۔ شدید رش کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔

قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین آبائی شہر کرمان  میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ عراق میں آیت اللہ بشیر نجفی اور تہران آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا جاچکی ہے۔

Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالرز مقرر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  کی امامت میں تہران میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صدر حسن روحانی، اعلیٰ سول و ملٹری قیادت  سمیت لاکھوں افرادنے شرکت کی تھی۔

نماز  جنازہ کے بعد فضا امریکا اور اسرائیل مخالف نعروں سے گونج اُٹھی تھی۔اس موقع پر لاکھوں سوگواران قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایران  کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے شدید انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا تھا اور ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت  کے رد عمل میں ایران نےعالمی طاقتوں کےساتھ 2015 میں کیے گئے جوہری معاہدے سے  بھی مکمل طور پر دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر