Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھگدڑ سے ہلاکتیں، جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین موخر کردی گئی

Now Reading:

بھگدڑ سے ہلاکتیں، جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین موخر کردی گئی
قاسم سلیمانی

ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ کے باعث  ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ان کی تدفین موخر کردی گئی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی ان کے آبائی شہر کرمان میں تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق بھگدڑ سے ہونے والی ہلاکتوں  اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے اقدامات کرنے کی وجہ سے تدفین فی الحال موخر کردی گئی ہے۔ تدفین کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین آبائی شہر کرمان  میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ کی تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر کرمان میں ہزاروں افراد موجود تھے۔ شدید رش کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 48 زخمی گئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ عراق میں آیت اللہ بشیر نجفی اور تہران آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا جاچکی ہے۔

امریکا ہمیں نہ دھمکائے، 290 کاہندسہ یاد رکھے، ایرانی صدر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں تہران میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صدر حسن روحانی ،اعلیٰ سول و ملٹری قیادت  سمیت لاکھوں افرادنے شرکت کی تھی۔

نماز  جنازہ کے بعد فضا امریکا اور اسرائیل مخالف نعروں سے گونج اُٹھی تھی۔اس موقع پر لاکھوں سوگواران قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایران  کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے شدید انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا تھا اور ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

ایران کی دوسری طاقتور ترین شخصیت کی ہلاکت  کے رد عمل میں ایران نےعالمی طاقتوں کےساتھ 2015 میں کیے گئے جوہری معاہدے سے  بھی مکمل طور پر دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر