
بھارت میں اتر پردیش کے ضلع انناؤ میں ایک 20 سالہ خاتون نے پیچھا کرنے والے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ روہت یادو پر تھانہ موراوان کے قریب واقع گوڈاماؤ گاؤں میں تیزاب پھینکا گیا۔ جس کے باعث روہت کے گردن، کمر، سینے اور بائیں کندھے پر شدید زخم آئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر روہت کو ایریا کے ایک اسپتال لے گئی، جہاں سے اسے مزید علاج کے لئے ڈاکتروں نے لکھنو منتقل کردیا۔
موراوان پولیس اسٹیشن کے افسر راجندر راجاوت نے اپنے بیان میں کہا: “یہ حقیقت میں، یہ یکطرفہ پیار کا معاملہ ہے کیونکہ روہت اس کے پیچھے جا رہا تھا جہاں وہ جا رہی تھی۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ کم عمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نکلا
پریما بہت پریشان تھی، اس پریشانی سے تنگ آکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ افسر نے مزید کہا کہ اس شخص نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ شکایت درج کرواتا ہے تو اس لڑکی کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این آر سی بی) کی رپورٹ کے مطابق، 2018 میں اتر پردیش میں تیزاب حملوں کے زیادہ سے زیادہ 40 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،جن میں زیادہ تر خواتین ہی متاثر ہوئی ہی
الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے ، اس مہینے کے شروع میں ، تیزاب کی فروخت اور تقسیم کو منظم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل سے متعلق درخواست پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News