Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت کی شرح ترقی 5 فیصد کرنا ہمارا ہدف ہے، ایردوان

Now Reading:

ملکی معیشت کی شرح ترقی 5 فیصد کرنا ہمارا ہدف ہے، ایردوان
ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ سال رواں میں  ملکی شرح ترقی کی رفتار 5 فیصد  تک بڑھ سکتی جو کہ عالمی شرح ترقی  کی 3٫4 فیصد سے زیادہ ہو گی۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ   ہمارا ہدف ملکی معیشت کو 3.4 فیصد  کی عالمی توقع سے بڑھانا ہے ۔

 صدر نے انقرہ میں سال 2019 کے جائزاتی پروگرام سے خطاب میں کہا کہ نئے اقتصادی پروگرام  کی بدولت ملکی افراط زر کی شرح  اس سال  8٫5 فیصد ہے جسے 4.9 فیصد تک لانا ہمارا مقصد ہے۔

انہوں  نے امید ظاہر کی کہ سال رواں میں  ملکی شرح ترقی کی رفتار 5 فیصد  تک بڑھ سکتی جو کہ عالمی شرح ترقی  کی 3٫4 فیصد سے زیادہ ہو گی ،اس نئے اقتصادی پروگرام    کے مطابق  آئندہ کے 3 سالوں   میں  ملک میں  افرادی قوت  کی  تعداد 3٫2 ملین  مقرر  کرتےہوئے  ملک میں بے روزگاری کی شرح کو 9٫8 فیصد تک لانے کا بھی  ہدف رکھا گیا ہے۔

ترک صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے عمل پر افسوس کا اظہار

Advertisement

 دہشتگردی کے مسئلے پر انہوں نے کہا  کہ   قومی اتحاد اور رواداری   کو   مزید فروغ دیتے ہوئے دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرحدوں سے دور کرنے ،شر پسندوں  کےلیے یہ دنیا  ایک  قید خا نہ بنانے  اور ملکی معیشت کو نقصان پہچانے والے تمام عناصر  کا صفایا کرنا  بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ  ملکی ترقی ، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ  کرنے سمیت  بحیرہ روم     اور دیگر عالمی میدانوں میں اپنے حقوق کا تحفظ  کریں گے جو کہ   اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ  ترکی انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی پیروں پر کھڑا رہنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ گزشتہ سال  دہشتگردی کے خلاف کاروائی میں  1250 دہشتگرد مارے گئے،   داعش اور القائدہ جیسی تنظیموں  کے بھی 388 کارندے  ہلاک  کیے گئے جو کہ  یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت   ملکی چپے چپے کا دفاع کرنا  اپنا فرض سمجھتی ہے مزید برآں، ترکی کے پہلے قومی خبر رساں سیارے    ترک سیٹ  6اے   کی تکمیل  بھی اپنے آخری مراحل میں ہے  جو کہ اگلے سال خلا میں بھیجا جائے گا ،اسی طرح  صحت، تعلیم،انصاف،معیشت اور زرعی شعبوں   کی ترقی کےلیے بھی  متعلقہ پروگراموں کو جاری رکھا جائے گا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر