
امریکی شہر ہیوسٹن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس سے قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکہ ہیوسٹن کے شمالی علاقے میں ایک عمارت میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے دھماکے کی جگہ ملبہ پڑا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق دھماکا صبح چار بجکر 20 منٹ پر ہوا، دھماکے کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی جب کہ تباہ حال عمارت کا ملبہ پھیل گیا۔
مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر دھماکے سے متعلق بتایا ہے کہ علاقےمیں آگ لگی اورملبہ نظرآرہاہے،گیس کی بوبھی آرہی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News