بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نا قابلِ قبول ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا مقدس مقام ہے، اسے اسرائیل کے حوالے کرنے کا پلان ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ نام نہاد امن پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نام نہاد امن پلان قیام امن اور مسئلے کے حل کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے گا۔
صدرایردوان نے شام کے شہر ادلب کی حالیہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے روس کے ساتھ سوچی میں اور آستانہ میں بعض مذاکرات اور سمجھوتے طے پائے تھے۔ جب تک روس ان سمجھوتوں کے ساتھ وفادار رہے گا ہم بھی اسی وفاداری کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت روس نہ تو آستانہ سمجھوتے کی پاسداری کر رہا ہے اور نہ ہی سوچی سمجھوتے کی۔
ترکی کے صدر نے یہ بھی کہس کہ ہماری طرف سے متعلقہ حکام اپنے روسی مخاطبین کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں حلب سے ہماری طرف فائرنگ کی جا رہی ہے۔ ایسی حرکتوں پر ہم ایک حد تک صبر کا مظاہرہ کریں گے اور ہم نے صبر کیا بھی ہے،اس کے بعد ہم بھی ردعمل پیش کریں گے۔
رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ روس ہمارا سچا ساجھے دار ہے تو اپنے روّیے کو واضح کرے گا۔ یعنی روس کے سامنے دو راستے ہیں یا تو اسے شام کے ساتھ اپنی پالیسی کو بدلنا پڑے گا یا پھر ترکی کے ساتھ۔ اس کا کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔
بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نا قابلِ قبول ہے، ترک صدر
رجب طیب ایردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی کہتے ہیں کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ لیکن ہم پوچھتے ہیں کہ دہشت گرد کون ہیں؟ کیا اپنی زمین کا دفاع کرنے والے دہشت گرد ہیں؟ ہم انہیں مزاحمت کار کہیں گے لیکن انہیں پوچھا جائے تو ان کی نگاہ میں ترکی میں موجود 4 ملین شامی مہاجرین بھی دہشت گرد ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتان یاہو کے حامی انتہائی دائیں بازو کے میڈیا پر ترکی کی سلامتی بیوروکریسی کو ہدف بنانے والی نشریات اور ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی کے بعد ترکی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان کو ہدف دکھائے جانے پر بھی صدر ایردوان نے بات کی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اگر ہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق حرکت کریں تو ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے۔ اور اگر اسرائیلی میڈیا ہماری خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے بارے میں ایسی چیزیں شائع کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
بیانات میں کورونا وائرس کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ اس وقت تک ترکی میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں لیکن پھر بھی ہم ہر طرح کی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News