Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ

Now Reading:

امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ  سرگی لاوروف کا کہنا ہے  کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ تباہیوں کی طرف جا رہا ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں نیشنل ڈپلومیسی انسٹیٹیوٹ کے شعبہ تاشقند میں کیے گئے خطاب میں لاوروف نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ میں تباہیوں کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور لیبیا جیسے ممالک امریکی اقدامات کی وجہ سے تقسیم ہو گئے ہیں۔

ایران کے اطراف کی بدتر صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سرگی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری نے اسلحہ کنٹرول اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کے پھیلاؤکے حوالے سے ایک کشیدہ ماحول پیدا کیا ہے۔

Advertisement

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ تجارت میں بھی ناحق رقابت  کرکے عالمی تجارتی تنظیم کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

روسی حکومت مستعفی ہوگئی

انہوں نے مزیدکہا ہے کہ امریکہ غیر قانونی پابندیوں  اور ڈالر کی حیثیت  کا غلط استعمال کر کے دوسرے ممالک پر اپنے فیصلے تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں  امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ترکی اور روس کے صدور نے مشترکہ بیان میں امریکہ اور ایران سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ  حملوں کے تبادلے سے عدم استحکام کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا  کہ ہم خطے میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پر عزم ہیں اور فریقن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مطاہرہ کریں اور سفارتکای کو ترجیح دیں۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے استبول میں ملاقات کے بعد یہ بیان جاری کیا  تھا جہاں انہوں نے ترک اسٹریم پائپ لائن کا افتتاح کیا  تھا جس کے ذریعے روسی گیس ترکی کے راستے جنوبی یورپ تک پہنچائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر