Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسماعیل قانی قدس فورس کے نئے کمانڈر مقرر

Now Reading:

اسماعیل قانی قدس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
اسماعیل قانی

عراق میں جنرل  قاسم سلیمانی کی شہادت  کے بعد  بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو القدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی قومی سلامتی  کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ  خامنہ ای نے پہلی بار  اجلاس میں شرکت کی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقررکیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی قدس فورس کے نائب کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کا شمار ایران کے اہم عسکری کمانڈروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں عراق ایران جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

قاسم سلیمانی کی موت،دنیاتیسری جنگِ عظیم کےدھانےپر

واضح رہے کہ اس سے قبلعراقی شہربغدادمیں ایئرپورٹ کےنزدیک امریکاکےفضائی حملےمیں ایران کی سپاہ قدس کے سربراہ قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق پینٹاگون سےجاری بیان میں کہاگیاکہ’صدر کی ہدایات پرامریکی فوج نےقاسم سلیمانی کوہلاک کرکے بیرونِ ملک موجودامریکیوں کو محفوظ رکھنےکےلیےفیصلہ کن کارروائی کی‘۔اس حملےکامقصدمستقبل میں ایرانی حملوں کی منصوبہ بندی کوروکنا تھا، ـ

پینٹاگون سےجاری بیان میں کہا گیا کہ قاسم سلیمانی گزشتہ کئی ماہ سے عراق میں اتحادی بیسز پر حملوں کی ’منصوبہ بندی‘ کررہے تھے اور رواں ہفتے کے آغاز میں بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ’حملوں‘ کی منظوری بھی دی۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کےبعدامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسماجی روابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکچھ لکھےبغیرامریکی جھنڈےکی تصویرپوسٹ کی۔

حکام کامزید کہناتھاکہ ایران کاممکنہ ردِعمل جانتے ہیں اور امریکی فوجی حکام اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں،انہوں نےخطےمیں موجود امریکی فوجی اثاثوں اوراہلکاروں میں اضافہ کرنے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر