Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں افسردہ شخص نے ماں، بیوی، 3 کمسن بیٹیوں کو مار ڈالا

Now Reading:

بھارت میں افسردہ شخص نے ماں، بیوی، 3 کمسن بیٹیوں کو مار ڈالا
افسردہ شخص نے ماں ، بیوی ، 3 کمسن بیٹیوں کو مار ڈالا

بہار کے منگرضلع میں ایک شخص نے اپنی والدہ ، بیوی اور تین کمسن  بیٹیوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک  شخص اپنی ملکیت والی دکان کی کچھ دستاویزات کے گمشدہ ہونے کے بعد افسردگی کا شکار تھا۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ اس شخص نے پانچوں کو ہلاک کرنے کے بعد چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی بھی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق ، یہ واقعہ منگر ضلع کے حویلی کھڑگ پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔ تاہم پولیس نے معمولی زخمی ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے  ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ “حویلی کھڑگ پور کے کنہیا ٹولا محلہ کے رہائشی بھرت کمار کیسری نے اپنے ہی گھر میں 5  افراد کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی۔

“ملزم کی دکان تھی اور اس کے کچھ کاغذات گم ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ افسردہ تھا۔

Advertisement

جمعہ کے روز کیسری نے سوئی ہوئی ماں ساویتری دیوی عمر (90) برس، بیوی آشا دیوی عمر (40) برس اور بیٹیوں 16 سالہ شیوانی کیسری، 14 سالہ سمرن کیسری اور 11 سالہ سونم کیسری کا گلا گھونٹ دیا۔

اس کے بعد ملزم نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کو مارنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں اور وہ کھڑگ پور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر