 
                                                                              اگر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قآنی کی جانب سے امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا تو ان کا انجام ان کے پیشرو جیسا ہوگا۔
ایران کے لیے امریکی نمائندے برائن ہک کا کہنا ہے کہ اسماعیل قآنی اگر قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلا تو اُس کا انجام بھی القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کے جیسا ہو گا۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر عربی اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں ہک نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی موت نے ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کو بھرنا ایرانی نظام کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔
امریکی نمائندے کے مطابق اُن کے ملک نے دنیا کے خطر ناک ترین دہشت گرد کو معرکے کے میدان سے ہٹا دیا . “اس طرح خطہ زیادہ پر امن اور محفوظ ہو جائے گا کیوں کہ سلیمانی وہ (گوند) تھا جو خطے میں ایران کے ایجنٹوں کو اکٹھا کرتا تھا”۔

برائن ہک نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو ایران کے لیے اسلحے کی برآمد پر پابندی کی تجدید کے واسطے حرکت میں آنا چاہیے۔ یہ پابندی جوہری معاہدے کی رُو سے آئندہ اکتوبر میں اختتام پذٰیر ہو جائے گی۔
امریکا کا ایرانی میزائل حملے میں مزید فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف
خیال رہے کہ قاسلم سلیمانی کی موت سے قبل اسماعیل قآنی ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے نائب سربراہ کے منصب پر کام کر رہا تھے ۔ وہ شام اور عراق میں پاسداران انقلاب کی فورسز اور ملیشیاؤں کے نگراں بھی ہیں۔
ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای یہ باور کرا چکے ہیں کہ قآنی انیس سو اسّی کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے دوران قاسم سلیمانی کے ساتھ پاسداران انقلاب کے اہم ترین کمانڈروں میں سے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 