Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں جھڑپ،7سیکورٹی اہلکار،11 طالبان ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں جھڑپ،7سیکورٹی اہلکار،11 طالبان ہلاک
افغانستان

افغانستان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 7 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 11 طالبان عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع درقاد میں تصادم کے نتیجے میں سات سیکیورٹی اہلکاراور 11 طالبان جنگجوہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبہ تخار کے  پولیس ترجمان نے تصادم کے نتیجے میں سات سیکیورٹی اہلکاروں سمیت اٹھارہ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایک مقامی عہدیدار کے مطابق  طالبان باغیوں کے ایک گروپ نے صبح سویرے ضلع درقد کے قرہ ٹیپا کے علاقے میں سیکیورٹی  فورسز چوکیوں پر حملہ کیا۔

یہ حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں 7 سیکیورٹی اور فوجی اہلکاروں اور 11 طالبان عسکریت پسندوں سمیت کل 18  لوگ مارے گئے۔

Advertisement

دوسری جانب طالبان عسکریت پسند وں نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کی تردید  کرتے ہوئےاس رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ  طالبان عسکریت پسندوں سمیت مزید سات جنگجو زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں دس سالوں میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات کی بحالی کے باوجود افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں کمی نہیں آئی ہے جبکہ اسی دوران امریکی بیس پر حملے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ 14 تاریخ افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کے  اندرونی حملے میں 23 فوجی  اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری کا کہنا  تھا کہ سات مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے قرباغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر اپنے ساتھیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب  وہ سو رہے تھے،جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا بتایا تھا کہ حملہ کرنے والے ساتوں اہلکار فائرنگ کرکے اسلحے سمیت فرار ہوگئے۔ اہلکاروں کا تعلق واضح طور پر طالبا ن سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر