Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلین اسلامی مرکزکی خواتین فائر فائٹرز کی مدد کے لیے پہنچ گئیں

Now Reading:

آسٹریلین اسلامی مرکزکی خواتین فائر فائٹرز کی مدد کے لیے پہنچ گئیں
آسٹریلین

آسٹریلین اسلامی مرکزکی خواتین فائر فائٹرز کی مدد کے لیے پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے متاثرہونے والے فائر فائٹرز کی مدد کے لیے آسٹریلین اسلامی مرکزکی خواتین چار گھنٹوں کا سفر طے کر کے آسٹریلیا پہنچ گئیں۔

آسٹریلین اسلامی مرکز کی خواتین فائر فائٹرز اور دیگر متاثرین کے لئے کھانا پکانے کے لئے 5 ٹرکوں کے سامان کے ساتھ آسٹریلیا پہنچی ہیں۔

آسٹریلین اسلامک سنٹر کے رشید الہولی نے بتایا کہ آسٹریلین اسلامی مرکز کی خواتین متاثرین اور فائر فائٹرز کو سامان تقسیم کرنے میں دیگر رضاکاروں کے ساتھ ، چار گھنٹوں سے زیادہ کا سفر طے کیا۔

فائر فائٹرز کو کھانا پیش کرنے کے بعد ، رضاکاروں کو میلبورن فائر بریگیڈ کے ذریعہ مختلف علاقوں میں بھیج دیا گیا۔

Advertisement

 رشید الہولی نےبتایا کہ صرف 48 گھنٹوں میں 1،500 ڈالر عطیہ کے جمع ہوگئے۔

 اس سے قبل ایڈیلیڈ کے بونیتھن پارک میں عیسائیوں اور مسلمانوں کی بڑی تعداد آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی کے لئے دعا کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

گزشتہ روز کچھ مسلمانوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی جس کے بعد آج بارش ہوئی ہے اور آگ کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بارش سے آگ کی شدت میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اتنی بارش کافی نہیں ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے۔

آسٹریلیاکےجنگلات میں خوفناک آگ،3افرادہلاک

Advertisement

انہوں نے بحالی کے لیے پہلے سے مختص رقم میں اضافی تقریباً ڈیڑھ بلین امریکی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ مزید رقوم درکار ہوئیں تو وہ بھی فراہم کی جائیں گی۔

 آسٹریلوی جنگلاتی آگ سے اب تک دو درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ  تقریباً 2 ہزار مکانات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

 آج ہونے والی ہلکی بارش اور درجہ حرارت گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے فائر فائٹرز اور رضاکاروں کو راحت ملی ہے مگر کئی علاقوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی والی آگ بے قابو ہوگئی ہے اوراب تک اِن جنگلات میں رہنے والے کروڑوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا میں آگ اور دھوئیں کے باعث اب تک اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوچکی ہے۔

Advertisement

آسٹریلیا میں 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے جبکہ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی 3 ہزار فوجیوں کو مدد کے لیے طلب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر