
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف پاکستنی کو تعمیری تعاون اور مدد کی فراہمی کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بیجنگ اجلاس میں پاکستان ایکشن پلان رپورٹ پر غور کیا گیا جس میں پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی ہے۔
اجلاس مے متعلق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے بین الاقوامی تعاون جائزہ گروپ، ایشیاء بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا اجلاس جاری ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت کی روکتھام کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
فیٹف: پاکستان کی کارکردگی رپورٹس پیش
گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم کا مقصد عالمی مالیاتی نظام کے غلط استعمال کو روکنا، ممالک کی استعداد بہتر بنانا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہیے امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور مدد فراہم کرتا رہے گا،چین، ایف اے ٹی ایف صدر، ایشیاء بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا کوچیئرمین ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ چین ایف اے ٹی ایف میں اپنا بامقصد، منصفانہ اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس سے قبل فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کے مذاکرات میں پہلے ہی روز پاکستان کی جانب سے اکتوبرتا جنوری 27 شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مذکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایف ایم یو حکام نے رپورٹ کے خدوخال بھی بیان کیے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رپورٹ پر اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا ہے جبکہ ٹیرر فنانسگ، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنڈنگ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News