کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو داڑھی رکھنا مہنگا پڑ گیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو داڑھی رکھنا مہنگا پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے داڑھی رکھ لی جس پر ان سے بہت سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کو لوگوں نے زیادہ تر کلین شیو ہی دیکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔
یاد رہے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے خبروں کاحصہ بنے رہتے ہیں۔
حال ہی میں جسٹن ٹروڈو کے آفیشل فوٹوگرافر ایڈم سکاٹی کی کھینچی ہوئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جسٹن ٹروڈو کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہلکی داڑھی ہےاوربہت سنجیدہ بھی لگ رہے ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سئٹ پر بہت سے لوگ #trudeaubeard (ٹروڈو کی داڑھی) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ کہ 48 سالہ ٹروڈو کو لوگوں نے زیادہ تر کلین شیو میں ہی دیکھا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی اس تصویر پر بہت سے سوالات کر رہے ہیں۔
تاہم اب تک وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی مصدقہ بات سامنے آئی کہ جسٹن ٹروڈو اب اسی روپ میں نظر آئیں گے یا پرانے روپ میں واپس آجائیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں، وہیں کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس حوالے سے جہاں بہت سے لوگ ٹوئٹ کر رہے ہیں وہی صحافی برائن پلاٹ نے ٹوئٹ کیا کہ میکینزی بوول (96-1894) کے بعد سے ٹروڈو پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے مکمل داڑھی رکھی ہے۔
“Trudeau is the first prime minister to sport a full beard since Mackenzie Bowell, who served from 1894 to 1896.” https://t.co/iJe30TIlEh
— Brian Platt (@btaplatt) January 7, 2020
تاہم لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ مکمل داڑھی ہے؟
Advertisement“Trudeau is the first prime minister to sport a full beard since Mackenzie Bowell, who served from 1894 to 1896.” https://t.co/iJe30TIlEh
— Brian Platt (@btaplatt) January 7, 2020
ایک صارف نے ٹوئٹ کہ ادھر دنیا بکھر رہی ہے اور یہاں کینیڈا کو ٹروڈو کی داڑھی کی پڑی ہے۔
The world: falling apart
Canada: #trudeaubeardAdvertisementIt's a good day when the most controversial thing your country's leader does is grow a beard.
— anonwunder (@mariederive) January 7, 2020
صدر مملکت کا کینیڈین-امریکن میڈیا ادارے کو خصوصی انٹرویو
حمزہ خان نامی صارف نے لکھا جسٹن ٹروڈو یہاں مڈل کلاس والوں کے وزیراعظم لگ رہے ہیں۔
https://twitter.com/Hamzyykhan/status/1214579984087470080
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھ کیا کینیڈین سیاسی طور پر اتنے بور ہوگئے ہیں کہ انہیں جسٹن ٹروڈو کی داڑھی سے متعلق پیش ٹیگ بنانا پڑ گیا۔
So Canadians have become so bored politically that they have taken to creating hastags about Justin Trudeaus beard.
All I wil say is LOL
#trudeaubeard— Dylan Taylor (@TheNewPolitico) January 7, 2020
سارہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے وزیراعظم ایسے کیوں لگ رہے ہیں جیسے امتحان کے دنوں میں یونیورسٹی طلبہ لگتے ہیں؟ مجھے جواب چاہیے۔
Why did our prime minister grow what looks like a university student's "exam beard?" I demand answers! #trudeaubeard
— Sarah Sahagian (@sarahsahagian) January 7, 2020
بہت سے لوگوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کینیڈین کتنے خوش قسمت ہیں کہ ہمارے وزیراعظم صرف داڑھی بڑھانے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/HafizDoc/status/1214588882680987648
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
