Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکا بن کر لڑکیوں کو دھوکا دینے والی لڑکی سلاخوں کے پیچھے

Now Reading:

لڑکا بن کر لڑکیوں کو دھوکا دینے والی لڑکی سلاخوں کے پیچھے
لڑکا

لڑکا بن کر لڑکیوں کو دھوکا دینے والی لڑکی سلاخوں کے پیچھے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی عدالت نے 21 سالہ خاتون کو لڑکا بن کر لڑکیوں کو دھوکا دینے پر 8 سال جیل کی سزا سنادی۔

21 سالہ خاتون کو کم سے کم 50 کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے اور انہیں جنسی طور پر متحرک کرنے کے الزام میں سزا سنادی۔

گیما واٹس پر الزام تھا کہ انہوں نے انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل ایپلی کیشنز پر جھوٹا اکاؤنٹ بنایا،16 سالہ لڑکے ’جیک ویٹن‘ کے نام سے اکاؤنٹ میں اپنی اصلی تصاویر استعمال کیں۔

گیما واٹس پر مذکورہ عدالت نے نومبر 2019 میں فرد جرم عائد کی تھی اور انہیں کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے، انہیں بلیک میل کرنے اور انہیں ’جنسی طور پر متحرک‘ کرنے یا انہیں ’جنسی خواہشات‘ کے ساتھ زندگی گزارنے کا عادی بنانے کا مجرم قرار دیا تھا۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے سوشل مڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اصل تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی تھیں لیکن کسی نے بھی ان پر کبھی شک نہیں کیا، تھا تاہم 2018 کے وسط میں پولیس کو ایک خاندان کی جانب سے ان کی شکایت ملی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون متعدد بار نہ صرف آن لائن دوست بننے والی لڑکیوں کے ساتھ ملیں بلکہ وہ کئی دوست لڑکیوں کے والدین سے بھی ملیں اور کسی کو بھی یہ شبہ تک نہ ہوا کہ وہ ایک خاتون سے مل رہے ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے 2018 میں گیما واٹس کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا۔

یاد رہے کہ کم عمر لڑکا بن کر لڑکیوں کو پھنسانے والی خاتون پر انگلینڈ کی عدالت نے نومبر 2018 میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا اور جنوری 2020 میں انہیں 8 سال قید کی سزا سنادی۔

کم عمر لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ یہی خیال کرتی رہیں کہ انہیں اپنا ہم عمر لڑکا پیار کرنے والا ملا ہے تاہم اصلیت کا علم ہونے کے بعد وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں زندگی بے رنگ لگنے لگی۔

واضح رہے کہ لڑکا بن کر نابالغ اور کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے والی خاتون نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا تھا کہ انہوں نے ایک ویڈیو گیم دیکھنے کے بعد ہی مذکورہ منصوبہ بنایا اور اس پر عمل کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر