Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودیہ نے خطے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے 1 بلین ڈالر ادا کیے، ٹرمپ

Now Reading:

سعودیہ نے خطے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے 1 بلین ڈالر ادا کیے، ٹرمپ
ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی  عرب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لئے 1 بلین ڈالر ادا کیے ہیں۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔وہ ہمیں فوجیوں کی  تعیناتی کے بدلے قیمت ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگی  کے نتیجے میں امریکہ نے سعودی عرب کو خطے میں امریکی سروس کے اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے لئے ادائیگی کرنے پر مجبور کیا۔

ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’ میں نے کہا ، سنو ، آپ بہت ہی امیر ملک ہیں۔ آپ کو مزید فوج کی ضرورت ہے؟ میں ان کو آپ کے پاس بھیجوں گا، لیکن آپ کو ہمیں ادائیگی کرنا ہوگی۔اور وہ ہمیں ادائیگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی 1 ارب ڈالر بینک میں جمع کرا رکھے ہیں‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان کی مدد کرنے جارہے ہیں تو ان امیر ممالک کو ہمیں اس کے بدلے معاوضہ دینا ہوگا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ہمارے 32ہزار فوجی جنوبی کوریا میں موجود ہیں جو شمالی کوریا سے  ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔اس کے بدلے انہوں نے ہمیں 500 ملین ڈالرز ادا کیے  ہیں۔

Advertisement

رواں برس افغانستان میں فوجی دستے کو کم کریں گے،امریکی مشیر قومی سلامتی

واضح رہے کہ  دوسری جانب عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے 10 جنوری کو امریکہ سے مطالبہ کیا  تھا کہ وہ عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلا ءکے لیے طریقہ کار طے کرے۔

عراقی وزیراعظم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک صفحے پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کیا  تھا۔

امریکی افواج کا کویت سے انخلاء کا اعلان

اس گفتگو کے دوران وزیراعظم  عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ وہ عراقی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے مائیک پومپیو سے کہا  تھا کہ وہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے لیے امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر