Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان امریکی دستوں پر حملوں کے حوالے سےجنگ بندی پر آمادہ

Now Reading:

افغان طالبان امریکی دستوں پر حملوں کے حوالے سےجنگ بندی پر آمادہ
افغان طالبان

افغان طالبان امریکی دستوں پر حملوں کے حوالے سے 10روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان دفتر کے ترجمان سہیل شاہین  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ افغانستان میں طالبان نے دو حہ میں جاری مذاکرات کے دوران امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں امریکی فوجیوں کے ساتھ دس روزہ جنگ بندی پر عملدرآمد اور افغان حکومت کےخلاف حملوں میں کمی لانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات بہت مفید رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ طےپاجاتا ہے تو اس سے افغانستان میں جنگ کے مستقل  خاتمے کی امیدیں دوبارہ روشن ہوجائیں گی۔

قطرمیں امریکا اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کا آٹھواں دور

Advertisement

 ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر طلبان  کی دوحہ میں امریکہ کے ساتھ بات چیت کامیاب رہی تو وہ آئندہ کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بھی تیار ہوں گے جس کی تصدیق  وزیر برائے امن مزاکرات سلام رحیمی نے بھی کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے ہونے  کی صورت میں وہ افغان حکومت کے ساتھ اپنی مسلح کارروائیوں میں کمی سے متعلق مذاکرات پر بھی تیار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر