Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن طیارہ حادثہ بہت افسوناک تھا، آیت اللہ خامنہ ای

Now Reading:

یوکرائن طیارہ حادثہ بہت افسوناک تھا، آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ یوکرائن طیارہ حادثہ بہت افسوناک تھا۔

آٹھ سال بعد نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پر مظاہرہ جنرل سلیمانی کی شہادت کو پس پشت ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے طیارہ حادثے کو جواز بناکر سپاہ پاسدارن گارڈز کو کمزور کرنا چاہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی بہت بہادر کمانڈر تھے ، امریکانے بزدلانہ طریقے سے جنرل سلیمانی کا قتل کیا ۔

ایرانی سپریم لیڈر  کا مزیدکہنا تھا کہ عراق میں امریکی فورسز پر حملہ جنرل قاسم سیلمانی کے قتل کا ردعمل تھا ۔پاسداران انقلاب کا ردعمل امریکا کے سپر پاور ہونے کے دعوے کو ایک بڑا دھچکا تھا ۔

Advertisement

امریکا کا ایرانی میزائل حملے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

 انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغانستان اور عراق میں ہزاروں افراد کو  بے گناہ قتل کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکانے  ایران پر معاشی اور اقتصادی پابندیاں لگا کر اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے سے متعلق یورپی  ممالک پر بھی شدید تنقید کی۔

انہوں نے برطانوی ، جرمنی اور فرانسیسی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں ایسا عمل شروع کیا گیا جس سے ایران پر یورپی پابندیوں کا نفاذ ہوسکے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یورپی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب مل کر بھی ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے بہت چھوٹے ہیں۔

Advertisement

سپریم لیڈر نے کہا کہ یورپی ریاستوں پر کسی طور اعتبار نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کی بات چیت میں شمولیت ہمیشہ  دھوکہ دہی  اور مفاد پرستی سے وابستہ  رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر