Advertisement
Advertisement
Advertisement

مڈغاسکر جزیرے پر سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد بے گھر

Now Reading:

مڈغاسکر جزیرے پر سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد بے گھر
مڈغاسکر جزیرے پر سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد بے گھر

نیشنل ڈیزاسسٹر کے دفترکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ،افریقی  ملک مڈغاسکر جزیرے پرآنے والے سیلابوں میں اس ہفتے کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

افریقہ کے کچھ حصوں کو حالیہ مہینوں میں تیز بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ بحر ہند معمول سے زیادہ گرم ہوتا ہے، جزوی طور پرموسمیاتی طوفان کے نتیجے میں اور جزوی طور پر اس وجہ سے کہ ہر طرف سمندر گرم ہو رہے ہیں۔

امریکی اور حکومتی اعداد و شمارپر مبنی سیف دی چلڈرن  این جی او  کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال پورے مشرقی اور جنوبی افریقہ میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اورطوفانون سے 1،200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپین میں گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

اقوام متحدہ نے بتایا کہ سیلاب سے جنوبی سوڈان میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد ، ایتھوپیا میں 200،000 اور صومالیہ میں کم از کم 370،000 افراد بھی بے گھر ہوئے۔

Advertisement

دوسری جانب گلوریا نامی طوفان نے مشرقی اسپین میں تباہی مچادی، 144 کلومیٹر (90 میل فی گھنٹہ) تک تیز ہواؤں اور 13.5 میٹر (44 فٹ) اونچی لہروں کی زد میں آکر   کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ  دیا ہے ۔ سپین کے محمکہ موسمیات نے تمام جنوبی ساحلوں اور ملک کے وسطی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ  بھی جاری کر دیا  گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر