Advertisement

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس

چین میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے پراسرار وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 711 سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک روز قبل 4 ہزار 515 تھی۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کا اہم اقدام

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی جبکہ تبت میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔

 یہ جان لیواوائرس چین کے ہر حصے میں پھیل چکا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اب جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو ووہان شہر سے نکالنے کے لئے خصوصی طیارہ روانہ کر دیا ہے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ وائرس سولہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کے بڑے صوبے ہوبائی میں بھی نقل و حمل پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم چین کے کچھ شہروں میں عوام میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس دراصل ایک بڑا گروپ ہے جو عموماً جانوروں میں پایا جاتا ہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہو جائے۔

اس سے متاثرہ افراد میں آغاز میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، عموماً سردرد اور بعض اوقات بخار شروع ہو جاتا ہے۔

اس مہلک وائرس کی ایک ست دوسرے فرد میں منتقلی کے کئی راستے ہیں جن میں کھانسی، چھینک، ہاتھ ملانا شامل ہیں۔

اگر متاثرہ شخص نے کسی چیز کو چھوا ہو اور اسے دوسرا فرد چھو کر اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو لگائے تو اس صورت میں وہ بھی وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version