Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی حکومت کا قرآن کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارتی حکومت کا قرآن کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ
قرآن کے نسخے

سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے قرآن کے نسخے کو بھارتی حکومت کی جانب سے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقسعودی عرب کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے لیے بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے 21 جنوری 2020 کو نیلام کیے جائیں گے، نسخے کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کیے جاسکنے کے سبب محکمہ کسٹم کی تحویل میں ہیں۔

کیرالہ میں سیلاب کے باعث نسخے متاثر ہوے تھے جس پر سعودی حکومت نے تحفہ بجھوایا تھا جس پر انڈین کسٹم حکام نے ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر 25 ٹن  نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سعودی عرب کی جانب سے تحفے کے طور پر بھیجے گئے قرآن کے نسخے 21 جنوری 2020ء کو نیلام ہوں گے۔

سبق ویب سائٹ نے برطانوی میگزین دی ویک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے چھ ماہ قبل ریاست کیرلہ کے مسلمانوں کے لیے قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر بھیجے تھے۔

Advertisement

قرآن پاک کے نسخے کیرلہ میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔ مملکت نے اس کی تلافی کے لیے اہل کیرلہ کو قرآن پاک کے نسخے مفت بھیجے۔

ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کا معاملہ

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈین محکمہ کسٹم نے 25 ٹن قرآن پاک کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ سعودی عرب نے جس ادارے کے نام قرآن پاک بھیجے تھے وہ ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر رہا۔

کیرلہ کے ملاپورم شہر کے کالج سے محکمہ کسٹم نے 8 لاکھ انڈین روپے بطور کسٹم ڈیوٹی کے طور پر طلب کیے تھے جس کا کالج انتظام نہیں کرسکا۔

 ملا پورم میں عربک کالج دارالعلوم کے ڈین عبدالسلام آئیبی نے بتایا کہ کسٹم ڈیو ٹی بہت زیادہ ہے۔ اب ہم نے یہ پروگرام بنایا ہے کہ نیلامی کے ذریعے یہی نسخے بہت معمولی قیمت پر چھڑا لیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر