Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

Now Reading:

دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم
دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے ہونے والی بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ۔ موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں دشواری پیش آرہی ہے۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کےمطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل  بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق خاص طور پر شمال ، مشرقی اور کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دبئی، ابو ظہبی کے مشرقی حصے ،شارجہ ، عجمان ، راس الخیمہ ، فجیرہ ، ام القوین اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

دبئی میں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، بارش  2.5 گھنٹے کے لئے 150 ملی میٹر / گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ دبئی کی بڑی شاہراہوں پر غیر ضروری نکلنے سے عوام کو منع کیا گیا ہے۔

دبئی اور شارجہ میں منگل اور بُدھ کی درمیانی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے بُدھ اور جمعرات کو بھی جاری رہا۔

Advertisement

تیز بارش سے دبئی کی متعدد شاہراوں کے زیر آب آجانے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، ائیرپورٹ کے راستوں پر عوام کو پریشانی اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

ماہرین موسمیات نے موجودہ موسم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹھنڈی ہوا ئیں مغربی خطے اور بحر احمر سے متحدہ عرب امارات کی طرف آ رہی ہیں۔ جب سرد ہوا کا حجم متحدہ عرب امارات میں پہنچتا ہے اور کم دباو ہوتا ہے تو بادل ابھرتے ہیں۔ یہ صورتحال دن بھر رہنے کا امکان ہے تاہم اتوار کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

مسلسل بارش کے باعث فجیرہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،انڈر پاس زیر آب آ گئے، ور یہ انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ تیز ہواوں اور ابر آلود موسم سے دھول اور ریت اڑانے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں حد نگاہ کم ہونے کا امکان ہے۔

ہوا کی رفتار جو 35 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اس میں55 تا 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک اضافہ ہو سکتا ہے ، عوام کو گھروں سے نکلنے سے قبل ایسی صورتحال کا سامنا کرنے کی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 مسلسل بارش کے بعد متحدہ عرب امارات کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں نقطہ انجماد 19 تا22 ہے۔

Advertisement

پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہو کر15سے 11تک آگیا ہے۔ ساحلی علاقوں میں نمی کا تناسب 85 فیصد اوراندرونی علاقوں میں 45 تا 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بحیرہ عرب میں سمندری لہروں میں اضافہ کے باعث عوام کو ساحل سمندر سے دوررہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

دبئی ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کی جگہ ختم، ایندھن بھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

 واضح رہے کہ  دبئی میں شدید خراب موسم کے سبب  پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول نے تمام پروازیں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ پی اے سی  حکام نے مزید کہا کہ  جب تک دبئی میں موسم اور ائیرپورٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی پروازیں نہیں بھیجی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر