Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقت آ گیاہے کہ مسلم ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے، مہاتیر محمد

Now Reading:

وقت آ گیاہے کہ مسلم ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے، مہاتیر محمد
مہاتیر محمد

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے وقت آگیا ہے کہ  اب مسلمان ممالک کو  متحد ہوجانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے  میں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ نہیں ہیں ،اپنے تحفظ کے لیے مسلمانوں کو اب متحد ہوجانا چاہئے ۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ آزادی رائے کا اظہار کرنا سب کا حق ہے ،آزادی اظہار کے بدلے ڈرون بھیجناکسی طور پر درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکاکی جانب سے عراق میں ایرانی جنرل پر حملے کے بعد دنیا بھر سے ردعمل سامنے  آیا ہے۔

Advertisement

عراق کا  سرکاری موقف ہے کہ امریکی کارروائی اس کی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ملک کے وقار پر کھلا حملہ ہے۔

دوسری جانب عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ  قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانا جہاد کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے لیکن یہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرے گا۔

پاکستان کسی علاقائی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیرخارجہ

انہوں نے اپنے پیروکاروں کو عراق کی حفاظت کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔

لبنانی گروہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو قرار واقعی  سزا دلوانا دنیا بھر کے لوگوں کا فرض ہے۔

شام کی جانب سے ردِ عمل میں اس حملے کو بزدلانہ کارروائی  قرار دیا گیا ۔

Advertisement

امریکی حریف چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سامنے آنے والے ردِ عمل میں تمام قوّتوں، خاص کر امریکہ کو، تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا  گیا ۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی تعلقات میں جارحیت کی مسلسل مخالفت کی ہے۔

روس کے دفترِ خارجہ نے بھی  جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ  امریکی حملے کے باعث سلیمانی کی ہلاکت کو ایک غیر محتاط قدم کے طور پر دیکھتے ہیں جس سے پورے خطے میں تناؤ کی کیفیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جنرل سلیمانی نے ایران سے وفاداری نبھاتے ہوئے قومی مفادات کا دفاع کیا۔ ہم اس موقع پر ایران کے عوام سے بھرپور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

سعوسی عرب نے دونوں ممالک کو پرسکون رہتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر